کراچی میں دو سینٹری ورکرز مین ہول میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے

کراچی میں دو سینٹری ورکرز مین ہول میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک بارہ میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جہاں دو سینٹری ورکرز مین ہول میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ٹیم نے دونوں افراد کی لاشوں کو مین ہول سے نکال دیا۔ حکام کے مطابق دونوں افراد مزدور ہیں جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ مزدور سیوریج لائن میں بلاکیج کی شکایات پر صفائی ستھرائی کیلیے پہنچے، ایک مزدور صفائی کیلیے مین ہول میں گیا تو واپس نہ آیا جس کے بعد ساتھی ورکر مزدور کو نکالنے گیا تو وہ بھی باہر نہ آیا۔

نومبر 2023 میں کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں 8 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرا تھا جس کے ماموں نے کود کر بھانجے کو بچایا لیکن لیکن خود موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔

ماموں کو بچانے کیلیے مین ہول میں جانے والے 4 افراد بے ہوش ہوئے تھے جبکہ پانچویں شخص نے ہمت کر کے لاش کو رسیوں سے باندھ کر نکالا تھا۔