جامعہ کراچی کے اساتذہ کا کل سے تمام امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان

karachi university

کراچی: جامعہ کراچی کے اساتذہ نے کل سے تمام امتحانات کے بائیکاٹ کا اعالان کردیا ہے، پیر کو جامعہ کراچی میں اساتذہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے اساتذہ نے کل سے تمام امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عملہ ہراساں کررہا ہے، ریٹائرڈ اساتذہ کو بھی الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب کیا جارہا ہے۔

پروفیسر جمیل کاظمی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 1920 افراد پر مشتمل عملہ فراہم کرچکے ہیں، اساتذہ کو گرفتار کیا تو جامعہ کراچی کے تمام اساتذہ گرفتاری دیں گے۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر جمیل کاظمی نے کہا کہ پیر کو جامعہ کراچی میں اساتذہ کا ہنگامی اجلاس ہوگا، ریٹرننگ افسران کی جانب سے بلاوجواز ہراساں کیا جارہا ہے۔

پروفیسر جمیل کاظمی کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر تعاون کررہے ہیں، ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت ہراساں کرنے کا نوٹس لے۔

مزید پڑھیں: انتخابی ڈیوٹی سے انکار پر چار وفاقی اداروں کو نوٹس جاری

یاد رہے چند دن قبل جامعہ کراچی میں بھی اساتذہ کے انجمن نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ عام انتخابات میں ڈیوٹی نہیں کی جائے گی، اداروں کی جانب سے انتخابی ڈیوٹی سے اس پہلو تہی کی وجوہ ڈھونڈنے کی تاحال کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چار وفاقی اداروں کی جانب سے عام انتخابات میں ڈیوٹی سے انکار پر الیکشن کمیشن پاکستان نے ان اداروں سے جواب طلب کرلیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔