جامعہ کراچی کا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل، بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان کردیا۔

جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل امتحانات 2025 میں 247 طلبا میں سے 233 طلبا کامیاب اور 14 ناکام قرار پائے ہیں۔

ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل امتحانات میں کامیابی کا تناسب 94.33فیصد رہا ہے۔

بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل امتحانات 2024 میں 87 طلبا کامیاب قرار پائے ہیں، 98 طلبا میں سے 11 طلبا ناکام ہوئے ہیں۔

بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل امتحانات میں کامیابی کا تناسب 88.78 فیصد رہا ہے، نتائج کا اعلان ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین نے کیا۔