کراچی : جامعہ کراچی کی بس پر فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی گئیں پولیس نے بتایا کہ بس اور کار ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد کار سوار نے پستول سے بس پر فائر کیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی پوائنٹ پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ واقعہ دوپہرمیں پیش آیا اور مبینہ ٹاؤن تھانے کو عشا کے بعد اطلاع دی گئی، کسی نے پوائنٹ پرفائرکیا، جس سے ونڈ اسکرین کونقصان پہنچا۔
جامعہ کراچی کی جانب سے اطلاع ملتے ہی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ابتدائی معلومات کےمطابق معاملہ سڑک پر پوائٹ اورگاڑی کے درمیان ہوا۔
حکام کا کہنا تھا کہ بس اور کار ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد کار سوار نے پستول سے بس پر فائرکیا ، فائر لگنے سے یونیورسٹی پوائنٹ کا سامنے والاشیشہ ایک کونے سے کریک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پوائٹ میں کسی فردکونقصان نہیں پہنچا تاہم معاملےکی ہرپہلو سے جانچ جاری ہے۔