کراچی : جامعہ کراچی کے غیر تدریسی عملے کی ہڑتال کے باعث ایم اے پرائیوٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، جس کے بعد آج ہونے والا پرچہ کل لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے غیر تدریسی عملے کی ہڑتال کے باعث ایم اے پرائیوٹ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی ہوگئے۔
ناظم امتحانات کے مطابق متعلقہ عملے کا پرچے کی پرنٹنگ سے انکار کرنے پر آج ایم اے پرائیوٹ سال آخر کا آخری پرچہ نہ ہوسکا، غیرتدریسی عملے نے چھٹیوں کا الاؤنس نہ ملنے پر ہڑتال کردی ہے۔
غیر تدریسی عملے کا کہنا ہے کہ جمعرات کے امتحانات کے لیے نہ پرچہ چھپے گا اور نہ امتحان ہونگے، وائس چانسلر نے ہماری چھٹیوں کے عیوض معاوضہ کے مطالبات تسلیم نہیں کیے، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی ۔
بعد ازاں جامعہ کراچی نے ملتوی ہونے والا پرچہ کل لینے کا اعلان کیا ہے۔