کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ناہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 14اکتوبر سے اٹھارہ ناہندگان پرائیویٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ شہر کی اٹھارہ مختلف ناہندگان پرائیویٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز واٹر کارپوریشن کی چار کروڑ 76 لاکھ سے زائد کی نادہندگان ہیں۔

اٹھارہ مختلف ناہندگان پرائیویٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی کہ وہ واجبات ادا کریں ایک ہفتے کی مہلت کل ختم ہو جائے گی۔

واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اٹھارہ مختلف ناہندگان پرائیویٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پانی کے کنکشنز منقطع کیے جائیں گے۔ دوسری مرحلے میں ان سوسائٹیز کے نکاسی آب کے کنکشنز منقطع کیے جائیں گے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے اپنے روینیو اور ٹیکس ڈیٹا بیس کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واٹر کارپوریشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کراچی میں موجود عمارتوں ، فلیٹس اور پلازوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔