کراچی میں بے لگا م خونی واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی

کراچی میں بے لگا م خونی واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی

(21 جولائی 2025): کراچی کے علاقے منگھو پیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک کےباعث جان لیوا حادثات کا سلسلہ رک نہ سکا، منگھو پیر کے علاقے میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق شہری کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/karachi-water-tanker-hit-child/

دوسری جانب کلفٹن کے علاقے شاہ رسول کالونی میں واقع ایک دکان پر 18 سالہ نوجوان شیاں کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے وقت وہ مقصود ملک شاپ پر موجود تھا۔

اس کے علاوہ کورنگی مہران ٹاؤن کے شیطان چوک میں واقع ایک گھر میں پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں فیصل ستار نامی شخص زخمی ہو گیا، حکام کے مطابق زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔