کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 2 روز کے لئے موسم کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دو روز تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم جزوی ابرآلود موسم اورگرمی برقرار رہے گی۔
آئندہ 2 روزتک سمندری ہوائیں جزوی طور پر بند رہے گی اور آئندہ2روزتک حبس کی کیفیت رہےگی تاہم جمعہ سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے شہرِقائد کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے شہر میں 27جون سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ کراچی میں نہ صرف 27 جون کو بادلوں کے برسنے کا امکان ہے بلکہ 28 اور 29 جون کو شہر میں بارش کا امکان زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی میں 27جون سے بارشیں
دوسری جانب مون سون ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں کل سے داخل ہوگا جو تیز بارشوں کا باعث بن سکتا ہے
مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، بلوچستان ،سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشیں ہوگی تاہم لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور ہوا بند ہونے کی وجہ سے شدید حبس ہے۔