کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

کراچی بارش

کراچی(21 اگست 2025): شہر قائد میں منگل سے جاری مون سون کے طوفانی اسپیل کے تحت 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

،محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ فیصل بیس پر 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کورنگی میں 36، کیماڑی میں 31، جناح ٹرمینل پر 28 اور یونیورسٹی روڈ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، یونیورسٹی روڈ، پی ایف مسرور بیس میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں 20، ڈیفنس فیز فائیو میں 20، سعدی ٹاؤن میں 15.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے کم بارش گلشن معمار میں 6.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ منگل کے روز کے اعداد و شمار کے مطابق گلشنِ حدید میں سب سے زیادہ 145 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ کیماڑی میں 137 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل پر 135 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اولڈ ایئرپورٹ پر 125 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 123 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گلستانِ جوہر میں 122.4 ملی میٹر، ڈیفنس اور کلفٹن میں 121 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

شاہراہ فیصل میں 114 ملی میٹر اور سرجانی ٹاؤن میں 111.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کورنگی میں 96.6 ملی میٹر ناظم آباد میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔