کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

Karachi

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، آج بھی شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھرہوا 10 سے 12 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلے گی۔

کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ہیٹ ویو کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا ہے۔

گرم موسم کے باعث ماہرین صحت نے عوام کو گھر، دفتر اور ٹھنڈے مقامات مقامات پررہنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ سفر کرنے والے افراد احتیاطی تدابیراپنائیں۔

ماہرین صحت نے لوگوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران تازہ اور ہلکی پھلکی غذائیں استعمال کرنے سمیت زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یکم مئی 2019 سال کا گرم ترین دن تھا اور درجہ حرارت 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 4 روز قبل محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ الرٹ جاری کیا تھا۔