کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ چند روز تک بوندا باندی کا امکان ہے، آج مطلع ابر آلود، موسم مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں سمندری ہوائیں بند ہیں، نمی کا تناسب زیادہ ہے، ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 79 فیصد ہے۔
کراچی میں آئندہ 3 روز تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جاسکتا ہے، نمی میں اضافے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی، جنوب سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جڑواں شہروں میں بارش کے باعث نالہ نئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
سید پور ویلج میں 65 ملی میٹر، گولڑہ میں 32، بوکرا میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، شمس آباد 26، کچہری 10، پیرو دہائی 16، سیکٹر ایچ 8 میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
لاہور شہرکے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش ہوئی، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، نشتر،کینال اچھرہ، مسلم ٹاؤن میں میں بھی بارش ہوئی، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ اور اطراف میں میں بھی بارش ہوئی۔
آئندہ 2 دن کے لیے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ تک پہنچ گئی، گوالمنڈی میں پانی کی سطح 7.5 فٹ تک بلندہو گئی۔
بارش اور اس سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہیوی مشینری اور عملہ نکاسی آب کیلئے نشیبی علاقوں میں مصروف ہے۔