موسلادھار بارش کی پیش گوئی ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

کراچی بارش

کراچی : محکمہ موسمیات نے 15 سے 17 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کا مطلع صاف اور تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم ہے، اس وقت سمندری ہوائیں جزوی بحال ہے تاہم رفتار کم ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کے ساتھ صبح و رات میں بوندا باندی متوقع ہے۔

گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب65 فیصد ہے۔

کل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے موسم بہتر ہوجائے گا، آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے

مون سون کا تیسرا اسپیل 15 سے 16 جولائی کے درمیان شہر پر اثرانداز ہوگا، 15 سے 17 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب 13 سے17 جولائی کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد،پشاوراورسیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں شدیدبارشوں کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، سوات، مانسہرہ اور دیامر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، موسلا دھار بارشوں کے باعث مقامی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

موسم سے متعلق خبریں

گیارہ سے سترہ جولائی کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تیرہ سے سولہ جولائی کے دوران بلوچستان اور پندرہ سے سترہ جولائی تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔