کراچی میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بوندا باندی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسلا دھار بارش کا اسپیل اثر انداز ہوتا نظر نہیں آرہا تاہم شہر میں کہیں ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں جنوب مغرب کی جانب سے 10 سے 15 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تتناسب 65 سے 75 فیصد کےدرمیان رہنے کا امکان ہے۔