کراچی(14 جولائی 2025): شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی رم جھم بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ شام سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا مطلع ابر آلود ہے جبکہ سمندری ہوائیں جزوی بحال اور وقفے وقفے سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یارات میں بھی کراچی میں بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
موسم سے متعلق خبریں
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے،کل سے کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے اس کے علاوہ 15 سے17جولائی کے دوران کراچی میں ہلکی سے درمیانے درجےکی بارش ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں ساون کے رنگ جوبن پر ہیں بارشوں نے مارگلہ کے دامن میں بسے اس شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے ہیں ساتھ ہی آج بھی محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا رکھی ہے۔