کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان، موسم ابر آلود رہے گا

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کاموسم آج بھی مکمل طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے، جبکہ صبح اوررات کے ا وقات میں بوندا باندی کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جبکہ شہر میں ہوا جنوب مغرب کی سمت سے چل رہی ہے، ہوا 12 نارٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے شہر قائد کا موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی سے خنکی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔