کراچی میں شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے والی بیوی ساتھیوں سمیت گرفتار

شوہر قتل لاش کے ٹکڑے

کراچی : بیٹی کے رشتہ کے تنازع پر شوہر کو قتل اور کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے والی بیوی اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا، ساتھیوں میں بیٹی اور بھائی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں 3 روز قبل گھر سے 60 سالہ اسلم کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتول کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مقتول اسلم کی دوسری بیوی سیما، بیٹی امبر اور سالا فیصل شامل ہیں، ملزمان نے مقتول اسلم کو پہلے تیزدھارآلے سے قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد ملزمان نے لاش کے ٹکڑے کئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کے جسم کے ٹکڑے قاتل بیوی نے تیزاب میں جلاکرختم کرنےکی کوشش کی، 60 سال کےاسلم کی باقیات گھر سے ملی تھیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزمہ سیما سے مقتول اسلم کی دوسری شادی تھی، جس سے3بیٹیاں ہیں، پہلی بیوی سے اسلم کے 11 بچے ہیں جو کہ اولڈگولیمارمیں رہائش پذیر ہیں۔

واقعے کا مقدمہ مقتول کےبھائی اعجازکی مدعیت میں کلاکوٹ تھانے میں درج ہے، ملزمہ سیما اور مقتول اسلم کا بیٹی کے رشتے پر جھگڑا چل رہا تھا، اسلم اپنی بیٹی امبر کا رشتہ طے کرچکا تھا جبکہ ملزمہ سیما اپنی بیٹی کارشتہ امیر شخص سے کرانے کی خواہش مند تھی۔