کرک: موسیقی کی محفل میں فائرنگ سے فنکار جاں بحق

بنوں: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں موسیقی کی محفل میں فائرنگ کے نتیجے میں شاہین نامی فنکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ صابر آباد کے علاقے گرگری میں موسیقی کی محفل میں پیش آیا جس میں چنڈہ خرم سے تعلق رکھنے والا فنکار شاہین جان سے گیا۔

تھانہ صابر آباد میں لطیف اور مرتضیٰ نامی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مردان: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

دوسری جانب کرک کے علاقے سورڈاگ میں فائرنگ سے 3 افراد قتل اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

فائرنگ سے قتل کیے گئے افراد کی شناخت نبیر اللہ، امبر ین بی بی اور خلیمہ کے نام سے ہوئی۔ بھائی نے گھریلو تنازع پر بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کیا۔