چاہت فتح علی کا ’توبہ توبہ‘ سن کر بھارتی گلوکار کرن اوجلا نے ہاتھ جوڑ لیے

توبہ توبہ

سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کے ’توبہ توبہ‘ گانے پر بھارتی گلوکار کرن اوجلا بھی چپ نہ رہ سکے۔

سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان نے ’بدوبدی‘ مقبول ہونے کے بعد وکی کوشل کی فلم کا گانا ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ گنگنایا تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجابی گانے ’توبہ توبہ‘ پر وکی کوشل نے شاندار ڈانس کیا تھا جس کی تعریف ریتھک روشن نے بھی کی تھی جبکہ اس گانے میں کرن اوجلا نے آواز کا جادو جگایا تھا۔

چاہت فتح علی کا یہ نیا گانا سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہو گیا اور مداحوں نے مزاحیہ تبصروں کا طوفان برپا کر دیا۔

کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ کرن اوجلا اور وکی کوشل “رو رہے ہوں گے” جب انہوں نے چاہت کا یہ نیا ورژن سنا ہوگا۔ جبکہ دوسرے مداحوں نے کہا کہ وکی کوشل کو اس ریمکس پر مزاحیہ انداز میں ڈانس کرنا چاہیے۔

تاہم اب گلوکار کرن اوجلا نے بھی چاہت فتح کے گانے پر خاموشی توڑی دی ہے۔

کرن اوجلا نے چاہت فتح علی خان کے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ انکل نہ کرو پلیز۔‘

اس سے قبل چاہت فتح علی خان کا پہلا وائرل ہٹ ’بدو بدی‘ تھا جس نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز حاصل کیے تھے، لیکن کاپی رائٹ مسائل کی وجہ سے یہ گانا دوبارہ یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا۔