جب کرن جوہر کو سلمان خان کے آگے گڑگڑانا اور رونا پڑا!

بالی وڈ کے مشہور اور ہردلعزیز ہدایت کار و فلمساز کرن جوہر پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب انھیں سپراسٹار سلمان خان کے آگے گڑگڑانا اور رونا پڑا تھا جب کہ بات بہت چھوٹی سی تھی۔

کرن فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ لوگ گانا ’ساجن جی گھر آئے‘ ریکارڈ کررہے تھے دبنگ خان پھٹی ہوئی جینز پہن کر آگئے اور اسی میں حلیے میں گانا شوٹ کروانے کے لیے اصرار کرنے لگے۔

انھوں نے بتایا کہ 1998 میں بنائی گئی فلم کے مذکوہ گیت میں سلمان خان کو سوٹ میں جلوہ گر ہونا تھا لیکن جب وہ پھٹی جینز اور سیاہ ٹی شرٹ پہن کر آئے تو کرن کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ وہ سلمان سے بہت ڈر گئے تھے اور آج بھی ڈرتے ہیں، کرن کے مطابق اس وقت سلمان خان نے انھیں کہا کہ ’تمہیں پتا ہے، کسی دلہا نے آج تک پھٹی ہوئی جینز پہن کر اسے ٹرینڈ نہیں بنایا‘۔

اس بات سے کرن کافی پریشان ہوگئے کیوں کہ لباس کے متعلق معاملات پہلے طے ہوچکے تھے، انھوں نے سپراسٹار کو کہا کہ دیکھیں اتنا بڑا سیٹ لگا ہے، کاجول بھی لہنگا پہن رہی ہیں ۔

کرن جوہر نے سلمان کو صاف انکار کردیا کہ وہ گانا اس طرح شوٹ نہیں کرسکتے۔ سلمان خان کے کسی بھی طرح نہ ماننے پر وہ انکے آگے رو پڑے، اور منتیں کرنے لگے کہ یہ میری پہلی فلم ہے، پلیز سوٹ پہن لیں۔

سلمان نے جب انھیں روتا دیکھ تو فوراً سوٹ پہننے پر راضی ہوگئے اور کرن کو کہا کہ رونا بند کرو۔ پھر جیسا کرن جوہر نے کہا سلمان نے ویسا ہی کیا۔