کرینہ کپور قانونی جنگ میں پھنس گئیں

کرینہ کپور قانونی جنگ میں پھنس گئیں

ممبئی: بالی وڈ کی ’بیبو‘ کرینہ کپور 2021 میں شائع حمل سے متعلق اپنی کتاب کی وجہ سے قانونی جنگ میں پھنس گئیں۔

کرینہ کپور کی ’پریگنسی بائبل‘ کے نام سے کتاب شائع ہوئی تھی جس میں اداکارہ نے نہ صرف اپنے ماں بننے کے تجربے کے بارے میں بتایا ہے بلکہ حاملہ خواتین کیلیے مشورے بھی تحریر کیے ہیں۔

کرسٹوفر انتھونی نامی سماجی کارکن نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں کرینہ کپور کی کتاب کے عنوان کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

درخواست نے مؤقف اختیار کیا کہ کرینہ کپور نے اپنی کتاب میں ’بائبل‘ کا لفظ استعمال کیا جو مسیحی برادری کی توہین ہے لہٰذا کتاب پر فوری پابندئ عائد کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

مدھیہ پریش ہائی کورٹ بالی وڈ اداکارہ کو نوٹس جاری کر کے ان سے جواب طلب کر لیا کہ انہوں نے کیوں کر کتاب میں لفظ ’بائبل‘ کا استعمال کیا۔

علاوہ ازیں، عدالت نے بُک سیلرز کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔

کرینہ کپور کو آخری بار اسکرین پر فلم ’کریو‘ میں اداکارہ تبو، کریتی سینن، دلجیت دوسانجھ اور کپل شرما کے دیکھا گیا۔ ’بیبو‘ آئندہ روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، ارجن کپور، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

’سنگھم اگین‘ 15 اگست 2024 کو سینما گھروں کی ریلیز کی جائے گی۔