ممبئی: بالی وڈ کی ’بیبو‘ کرینہ کپور نے فلم انڈسٹری کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان سے شادی کرنے کی اہم وجہ بتا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، لیکن جوڑے نے اس سے پانچ سال قبل ہی ایک دوسرے سے اظہارِ محبت کیا کر لیا تھا۔
کرینہ کپور نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اظہارِ محبت کے باوجود پانچ سال بعد کیوں شادی کی۔ انٹرویو میں اداکارہ نے والدین بننے اور پارٹیوں میں نہ جانے سے متعلق بھی گفتگو کی۔
متعلقہ: سیف علی خان نے کرینہ کپور کو ’وارننگ‘ دے دی
بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ سیف علی خان اور میں نے والدین بننے کیلیے شادی کا فیصلہ کیا تھا، میرا مطلب آج کل آپ ایک ساتھ رہ سکتے ہیں، ہم نے پانچ سال ساتھ گزارنے کے بعد جو اگلا قدم اٹھایا وہ بچوں کیلیے تھا۔
کرینہ کپور نے کہا کہ کچھ غلط اور صحیح نہیں ہے، ہم ان کے ساتھ انفرادی طور پر سلوک کرتے ہیں اور انہیں عزت دیتے ہیں، وہ خود ہی اندازہ لگا کر اپنا راستہ بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچے لپکنے والے ہوتے ہیں، میں پوری زندگی ان کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں، میں ان کے ساتھ سب کچھ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ہمیں خوش رہنا ہے، میں سب سے پہلے اپنی ذہنی صحت کی ذمہ دار خود ہوں۔
’بیبو‘ نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ اب کیسے ان کی دنیا چند مخصوص لوگوں کے گرد گھومتی ہے۔ کرینہ کپور نے کہا کہ میں سب سے زیادہ اپنی فیملی، شوہر، بچوں اور پانچ سہیلیوں کے ساتھ قریب ہوں اور یہی میری دنیا ہے۔
متعلقہ: ’پی ٹی آئی کے کسی رکن کو ن لیگ میں شامل نہیں کریں گے‘
کرینہ کپور نے کہا کہ میری زندگی میں جو لوگ آتے ہیں میں انہیں جانے نہیں دیتی اور وہ خود بھی نہیں جاتے، اسی لیے میں بالکل اکیلی نہیں ہوں، مجھے پارٹیوں میں جا کر دوست بنانا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔
اداکارہ آئندہ فلم ’دی بکنگھم مرڈرز‘ میں نظر آئیں گی جہاں وہ جسمیت بھمرا نامی کردار ادا کریں گی۔ فلم کی ہدایت کاری ہنسل مہتا نے کی ہے۔