ممبئی: کرینہ کپور اس وقت بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے بہت سے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا اور مشکل ترین کردار بخوبی نبھا کر شاندار فلمی کیریئر بنایا۔
ماضی میں کرینہ کپور نے معروف فلم ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کبھی کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی ایک لمبی کہانی ہے۔ اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ہدایتکار نے ’دیوداس‘ سائن کرنے کی رقم دینے کے باوجود فلم میں جگہ نہ دی اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کو مرکزی کردار دے دیا۔
پُرانے انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں کبھی سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام نہیں کروں گی، انہوں نے میرے ساتھ بہت غلط کیا، فلم ’دیوداس‘ کیلیے میرا اسکرین ٹیسٹ لینے اور رقم کے باوجود مجھے اس میں نہیں لیا گیا۔
متعلقہ: سنجے لیلا بھنسالی کا رنویر سنگھ کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ!
’مجھے بہت زیادہ تکلیف اس لیے ہوئی کیونکہ میں اُس وقت اپنا فلم کیریئر شروع کرنے جا رہی تھی۔ ’دیوداس‘ میں نہ لیے جانے پر میں نے فوراً فلم ’یادیں‘ سائن کرلی۔ سنجے لیلا بھنسالی نے مجھے بہت تکلیف پہنچائی۔ اگر میرے کوئی فلم نہ ہوئی تب بھی ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔‘
فلم ’دیوداس‘ سال 2002 میں ریلیز کی گئی۔ یہ فلم 1917 میں لکھے گئے ایک ناول پر مبنی ہے جس میں امیر شخص اپنی بچپن کی دوست سے شادی کرنے کیلیے بھارت پہنچتا ہے۔ کہانی اُس وقت نیا رُخ اختیار کرتی ہے جب لندن سے آئے شخص کی فیملی اس کی دوست سے شادی پر رضامند نہیں ہوتی اور پھر وہ نشہ کرنے لگتا ہے۔
کرینہ کپور کے انٹرویو کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ کے الزامات کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ حقیقت بھی بیان کی تھی۔
متعلقہ: نامور فلمساز نے کرینہ کپور کو ’بد مزاج‘ کہہ دیا
سنجے لیلا بھنسالی نے بتایا کہ کرینہ کپور خود میرے گھر آئے تھی اور کہا کہ میں آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، میں نے ان سے کہا کہ میں نے آپ کو بھی کام کرتے نہیں دیکھا لہٰذا کاسٹ کرنے سے قبل آپ کی صلاحیت دیکھنا ضروری ہے۔
’ہم نے کرینہ کپور کا فوٹو شوٹ کیا اور اُس وقت کرشمہ کپور بھی موجود تھیں۔ میں نے اُسی وقت واضھ کر دیا تھا کہ فوٹو شوٹ کا مطلب کاسٹنگ نہیں ہے۔ تصاویر دیکھنے کے بعد میں نے انہیں بتایا کہ فلم کیلیے ایشوریا رائے بہترین انتخاب ہیں۔‘
سنجے لیلا بھنسالی نے بتایا کہ اُس وقت کرینہ کپور نے مجھ سے ایک لفظ بھی نہ کہا اور چلی گئیں، بعد ازاں انہوں نے میرے خلاف محاز کھول دیا جو کہ غلط ہے۔