کراچی : کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشا نے درخواست ضمانت دائر کردی جبکہ شوہر دانش اقبال کی عبوری ضمانت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق کار ساز حادثہ کیس میں سٹی کورٹ میں ملزمہ نتاشا نے درخواست ضمانت دائر کردی، ملزمہ نے وکیل کےتوسط سےعدالت میں درخواست دائرکی۔
وکیل نے کہا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہیں،متعددبارنفسیاتی ڈاکٹرسےعلاج کراچکی ہیں، ملزمہ کیخلاف جودفعات شامل کی گئیں اس کی سزا دیت ہے، ضمانت منظورکریں۔
وکلا نے درخواست کے ساتھ نجی اسپتال کامیڈیکل سرٹیفکیٹ اورریکارڈبھی جمع کرایا ، جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیئے۔
دوسری جانب ملزمہ کے شوہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئےعدالت سےرجوع کیا ، دانش اقبال کی جانب سے وکلانے سٹی کورٹ میں درخواست دائرکی۔
وکیل نے کہا کہ دانش اقبال کاواقعےسےتعلق نہیں،ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی جائے، سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے دانش اقبال کو ماسک ہٹانے کی ہدایت کی، وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ گاڑی جس سے حادثہ ہوا وہ دانش اقبال کے نام پر نہیں ہے بلکہ کمپنی کے نام پر ہے۔
عدالت نے نتاشا کہ شوہر دانش اقبال کی عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے میں منظور کرلی، کیس کی مزید سماعت 6 ستمبر کو ہوگی۔
یاد ریے کارساز کے قریب حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوئے تھے۔