کارتک آریان اور کیارا اڈوانی کی فلم کا سین لیک ہوگیا

کارتک

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان اور اداکارہ کیارا اڈوانی کی آئندہ ریلیز کی جانے والی فلم کا سین لیک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک آریان اور کیارا اڈوانی فلم ’بھول بھولیا 2‘ کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔

اداکار جوڑا فلم ‘ستیہ پریم کی کتھا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہے تاہم اس کا ایک مختصر سین لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

لیک سین میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارتک آریان اور کیارا اڈوانی شادی کے لباس میں نظر آ رہے ہیں جبکہ انہوں نے ہندو مذہب کے مطابق سات پھیرے بھی لیے۔

‘ستیہ پریم کی کتھا’ 29 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ مختصر سین کے لیک ہونے سے مداحوں کے جوش میں مزید اضافہ ہوگیا۔