بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان کی فلم ‘بھول بھولیا 3‘ ان فلموں میں شامل ہے جن کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے۔
کارتک آریان نے حال ہی میں جاری ہونے والے فلم کے ٹریلر کی شاندار کامیابی کے بعد بھول بھلیا 3 کے پہلے گانے کی جھلک شیئر کردی ہے۔
انسٹاگرام پر کارتک کی جانب سے فلم کے پہلے سانگ ریلیز کی پوسٹ میں ان کے چاہنے والوں نے گانے میں دلجیت دوسانجھ اور پٹ بُل کی شمولیت کا دعویٰ کیا ہے۔
View this post on Instagram
کارتک کی جانب سے فلم کے گانے میں گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی شمولیت کی پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
کارتک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’پٹ بُل اور دلجیت دوسانجھ کی جاندار گلوکاری کے ساتھ روح بابا اپنی فلم بھول بھلیا 3 کے ٹائٹل سانگ کے ساتھ واپس آگئے ہیں‘۔
واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کی جانب سے حال ہی میں عالیہ بھٹ اسٹارر فلم ‘جگرا‘ کیلئے چارٹ بسٹر سانگ‘چل کُڑیے‘ میں گلوکاری کی گئی تھی، جس کے بعد دلجیت اب کارتک کی فلم میں دوبارہ اپنی آواز کا جادو جگاتے نظر آرہے ہیں۔
کارتک آریان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری گانے کی ٹیزر ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداح دلجیت دوسانجھ اور پِٹ بُل کی گلوکاری پر مبنی سانگ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔