کارتک آریان کی فلم ’چندو چیمپئن‘ کے ٹریلر کی دھوم مچ گئی

چندو چیمپئن

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی فلم ’چندو چیمپئن‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

اداکار کارتک آریان کی فلم ’چندو چیمپئن‘ کو ساجد ناڈیادوالا اور کبیر خان نے مل کر پروڈیوس کیا ہے اور یہ 14 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم میں کارتک آریان نے مرلی کانت پیتکر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اس سے قبل کارتک آریان نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ خوشی اور مسرت بھرے پرجوش انداز میں اعلان کیا کہ چیمپئن آرہا ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ یہ ایک ایسے شخص کی ناقابل یقین کہانی ہے جس نے ایک کے بعد دوسرے دشمن کا جذبے کے ساتھ سامنا کیا، ان کا غیرمتزلزل جوش اور کبھی نہ ہارنے والا رویہ تاریخ رقم کرنے کا باعث بنا۔

چندو چیمپئن کو ٹریلر کے شروع میں دکھایا گیا ہے کہ کارتک آریان کومہ میں ہیں اور انہیں جنگ کے دوران گولیاں لگی ہیں۔

فلم میں کارتک آریان کے علاوہ وجے راز، راجپال یادیو، بھاگیا شری ودیگر شامل ہیں۔

چندو چیمپئن فلم بینوں کی توقعات پر پورا اترتی ہے یا نہیں یہ تو 14 جون کو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتا چل سکے گا۔