کارتک آریان نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ لاکھوں روپے کرائے پر دے دیا

کارتک آریان کا بالی ووڈ انڈسٹری سے بڑا شکوہ

ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان نے ممبئی میں اپنے 1,900 مربع فٹ کے اپارٹمنٹ کو ماہانہ ساڑھے 4 لاکھ روپے کرایہ پر دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کارتک آریان کا یہ لگژری اپارٹمنٹ جُوہو کے پوش علاقے میں واقع ہے، جسے اداکار اور ان کی والدہ نے مشترکہ طور پر 17.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

کارتک کے اس اپارٹمنٹ میں 2 گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ بھی موجود ہے جبکہ اپارٹمنٹ کی خریداری کیلئے انہوں نے 1 کروڑ روپے سے زیادہ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان کی اس پراپرٹی پر کرایہ کی آمدنی 3.1 فیصد بنتی ہے، کرایہ کی آمدنی کا مطلب ہے کہ پراپرٹی کی مجموعی قیمت کا وہ فیصد جو سالانہ کرایہ کی آمدنی کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔