راولاکوٹ : عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور کرتے ہوئے 100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ریٹ مقرر کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیری حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کا آٹے کی سبسڈی کامطالبہ منظورکرلیا اور آٹے کی قیمت میں فی من 1100روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 3100 روپے من کے بجائے آٹا 2000 روپے فی من ملے گا۔
کمیٹی کا بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کا مطالبہ بھی منظور کرلیا گیا اور آزادکشمیر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
جس کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے 100یونٹ تک 3روپے فی یونٹ ریٹ مقرر کیا گیا جبکہ 101سے300یونٹ تک گھریلوصارفین کیلئے 5روپے اور 300یونٹ سے زیادہ پر 6 روپےریٹ مقرر کیا ہے۔
صنعتی صارفین کیلئے300یونٹ تک بجلی کاریٹ10روپے اور 300سےزائدیونٹس کا ریٹ 15 روپے مقرر کردیا گیا۔