اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کشمیری مسلمان اور بھارتی مسلمان نشانے پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کو بتاتا رہا مودی کا ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کو نشانہ بنائےگا، بھارت میں کشمیری مسلمان اور بھارتی مسلمان نشانے پر ہیں۔
I continue to warn international community that Modi’s Hindu Supremacist ideology will target all minorities.Right now prime target is Kashmiri Muslims & Muslims in India; but intolerance & targeting is spreading & will spread to other minority communitieshttps://t.co/dK0473FKEc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 7, 2020
وزیراعظم نے کہا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو بھارت میں دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنایا جائےگا، جو بھی فاشسٹ نظریے سے متفق نہ ہونے کی ہمت کرے گا تشدد کانشانہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کا نظریہ دوسری اقلیتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لےگا۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت میں دلت بھی اس نظریے کے نشانے پر ہیں، موثراقدامات کرنا ہوں گے ورنہ خطے کے باہر بھی اثرات نظر آئیں گے۔
If this Supremacist ideology is not checked it will target all communities in India incldng Dalits & eventually anyone who dares to disagree with this fascist ideology will be the target of violence. The consequences will be felt beyond the region unless resolute action is taken.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 7, 2020
بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سے شدت پسندی جنم لےگی،وزیراعظم
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سےشدت پسندی جنم لےگی، بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مقصد 20 کروڑ مسلمانوں کو کشمیریوں کی طرح مشتعل کرنا ہے۔