دنیا بھرمیں بھارتی درندگی اورریاستی دہشتگردی کے خلاف آج کشمیری حق خودارادیت منارہےہیں

مقبوضہ اور آزاد جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں بھارتی درندگی اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف آج کشمیری حق خودارادیت منارہے ہیں۔

پانچ جنوری انیس سو انچاس کو اقوام متحدہ میں ریاست جموں و کشمیر میں پاکستان اور بھارت میں شامل ہونے کے لیے رائے شماری کروانے کے لیے متفقہ قرارداد پاس کی گئی لیکن بھارت نے اقوام متحدہ کی قردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے کشمیریوں کی پر امن تحریک آزادی کو جارحانہ اقدام قرار دے دیا۔

دنیا بھر کے کشمیری اسی قرارداد کی یاد دہانی کے لئے آج کے دن پرامن مظاہرے کرتے ہیں، یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے دنیا بھر میں کشمیری ریلیاں اورجلوس نکالتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو باآور کراتے ہیں کہ وہ بھارت پر کشمیریوں کےحق خودارادی کو تسلیم کرنے کیلئے زور ڈالیں۔

مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانیت سوز سلوک پر عالمی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔