عراقی حزب اللہ کا امریکی افواج پر حملے روکنے کا اعلان

کتائب حزب اللہ نے امریکی افواج پر حملے روکنے کا اعلان کر دیا۔

ایران کی حمایت یافتہ کتائب حزب اللہ نے امریکی فوجیوں کے خلاف دشمنی کی کارروائیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان اس وقت آیا ہے جب واشنگٹن ایک مہلک ڈرون حملے پر اپنے ردعمل پر غور کر رہا ہے جس میں اس کے تین فوجی مارے گئے تھے۔ پینٹاگون کا الزام ہے کہ 28 جنوری کو اردن میں ہونے والے حملے کے بعد مزید تین حملے ہوئے ہیں۔

عراقی حزب اللہ کی جانب سے حملے روکنے کا مقصد عراقی حکومت کو سیاسی حل کے لیے مہلت فراہم کرنا ہے۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے، امریکا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کرلیا ہے کہ اردن حملے میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے۔