کترینا کیف کی فلم ’فون بھوت‘ کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینا کیف کی نئی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا۔

ہارر کامیڈی فلم میں کترینا کیف ’بھوت‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جیکی شیروف، ایشان کپور، سدھانت چترویدی ودیگر شامل ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض گرمیت سنگھ نے انجام دیے ہیں وہ اس سے قبل مشہور کامیڈی فلم ’فکرے‘ بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا کہ کترینا کیف بھٹکتی روحوں کو آزاد کروانے کے مشن پر ہیں۔ ایشان کپور اور سدھانت چترویدی کہتے ہیں کہ ’بھوت دکھ رہے ہیں ہمیں اب ہم دونوں بنیں گے بھوت بسٹرز۔

وہ دونوں یہ کہہ ہی رہے ہوتے ہیں کہ انہیں زور دار تھپڑ رسید کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ’بھوت‘ پکڑیں گے۔

ٹریلر میں کترینا کہتی ہیں کہ ’تم لوگ کیسے ہارر فینز ہو، گھر آئے بھوت کو نہیں پہچانتے ہو اس پر ایشان اور سدھانت پوچھتے ہیں کہ کہاں؟ وہ کہتی ہیں کہ ’یہاں۔‘

ہارر کامیڈی فلم ’فون بھوت‘ 4 نومبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔