مشہور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں کترینہ کیف نے روایتی بھارتی لباس پہنے اپنی چند تصاویر شیئر کیں ہیں، جن میں انہیں لہنگے میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی یہ تصاویر مذہبی تہوار ’دیوالی‘ کی ہے جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات نے سج دھج کر شرکت کی۔
View this post on Instagram
کترینہ کیف نے اس تقریب میں لہنگا چولی زیب تن کیا جس پر بنا سنہرے دھاگے کا بھاری کام اداکارہ کے حسن کو مزید دلکش بناتا نظر آرہا ہے۔
ان وائرل تصاویر کو اب تک سوشل میڈیا پر لاکھوں سے زائد افراد لائک کر چکے ہیں اس کے علاوہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔