کترینا کیف نے وکی کوشل کی فلم ’بیڈ نیوز‘ دیکھ کر کیا کہا؟

بیڈ نیوز

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینا کیف نے شوہر وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کی فلم ’بیڈ نیوز‘ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم بیڈ نیوز کی کامیڈی انتہائی شاندار ہے اور وکی کوشل نے جاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔

فلم کی کہانی حاملہ ترپتی ڈمری کے گرد گھومتی ہے جس کے بچے کیلئے دو دعویدار وکی کوشل اور ایمی ورک میدان میں ہوتے ہیں۔

دھرما پروڈکشنز اور لیو میڈیا کلیکٹو کی پروڈیوس کردہ ‘بیڈ نیوز’ 2019 میں ریلیز ہونے والی گڈ نیوز سیریز کی دوسری فلم ہے۔

تاہم وکی کوشل کی اہلیہ و اداکارہ کترینا کیف نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت اچھی فلم ہے، بیڈ نیوز کی ٹائمنگ اور کیمسٹری شاندار ہے۔

کترینا نے کہا کہ وکی کوشل آپ مجھے اسکرین پر ہمیشہ حیران کرتے ہیں، اداکارہ نے کرن جوہر اور ترپتی ڈمری کو بھی مبارکباد پیش کی۔

bad newz

واضح رہے کہ اس سے قبل کترینا کیف نے فلم کے گانے ’توبہ توبہ‘ میں وکی کوشل کی ڈانس پرفارمنس دیکھ کر بھی حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

وکی کوشل کا بتانا تھا کہ کترینہ کیف کو میرا رقص ’بہترین‘ لگا لیکن کترینہ کیف نے مجھے اپنے مووز کنٹرول کرنے کی مشق کا مشورہ دیا ہے۔

وکی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ کترینہ کیف مجموعی طور پر میرے رقص اور ساؤنڈ ٹریک سے مطمئن ہیں۔

یاد رہے کہ وکی کوشل اور کترینا کیف دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔