بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی اداکار اور اداکاراؤں کے درمیان معاوضے کے فرق پر بول پڑیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ سنیما کے تناظر میں معاوضوں کی برابری کا مسئلہ ایک واقعی مشکل موضوع ہے۔
کترینہ کیف سے پوچھا گیا کہ کیا فلم انڈسٹری 20 سال پہلے کی نسبت خواتین اور مردوں کو برابری کی ادائیگی کے کسی بھی طرح قریب ہے؟
اداکارہ نے کہا کہ نہیں، ایک لفظ میں اس کا واحد سادہ سا جواب یہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی ایک مشکل موضوع ہے۔
کترینہ کیف نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ کون فیصلہ کرے گا کہ ڈش بنانے کے لیے کون سی چیز سب سے اہم ہے؟ ایک فلم بہت سے اجزا کا مجموعی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں چیزے آگے بڑھ رہی ہیں اور وہ صحیح سمت میں آگے بڑھیں گی اور انڈسٹری میں کوئی اس کی حمایت کرے گا۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وجے سیتھوپتی کی فلم ’میری کرسمس‘ 12 جنوری کو بڑے پردے کی زینت بنے گی جس کی دیگر کاسٹ میں رادھیکا آپٹے، ٹینو آنند، سنجے کپور، ونے پاٹھک ودیگر شامل ہیں۔
میری کرسمس کی ہدایت کاری کے فرائض سری رام راگھون نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سری رام راگھون، اریجیت بسواس اور پوجا سورتی نے لکھی ہے۔