کترینہ کی شادی کا کیک کتنے گھنٹوں میں تیار کیا گیا؟

راجستھان: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے پانچ منزل کا خوبصورت کیک تیار کیا گیا تھا جس کی تیاری میں کئی گھنٹے لگے۔

 بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کی متعدد ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، ان کی شادی میں پانچ منزل کا خوبصورت کیک بھی بنایا گیا تھا جس کی تیاری میں 48 گھنٹے لگے۔

Katrina Kaif and Vicky Kaushal Marriage PICS LIVE Updates: Don't miss Bride's EXPENSIVE wedding ring | PINKVILLA

اس پانچ منزلہ کیک کی قیمت بھارتی 4 روپے تھی، اس کا ذائقہ ونیلا تھا اور اسے مختلف قسم کی بیریوں سے سجایا گیا تھا جس سے اس کا وزن 10 سے 12 کلو گرام تھا۔

کیک تیار کرنے والی بیکر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’کیک کے لیے بیریز کو خاص طور پر درآمد کیا گیا تھا۔‘

The cost of Vicky-Katrina wedding cake is probably your annual income - OrissaPOST

بیکر نے مزید بتایا کہ ’کیک کو کترینہ کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔‘

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ روز راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اس سے پہلے، جوڑے نے 7 دسمبر کو مہندی کی تقریب منعقد کی گئی تھی، اس کے بعد 8 دسمبر کو ہلدی اور سنگیت اور اسی دن جوڑے نے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی تھی۔