کے ڈی اے کا ڈائریکٹر لینڈ اپنی کرسی سے ہاتھ دھو بیٹھا

کے ڈی اے کا ڈائریکٹر لینڈ اپنی کرسی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے ڈائریکٹر لینڈ شمس ‏الحق صدیقی کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 1 ہزار گز کا رفاعی پلاٹ محکمہ کسٹمز کو الاٹ ‏کیا گیا سیکٹر 30 کورنگی میں واقع پلاٹ پارک اور کھیل کے میدان کے لئے مختص تھا۔ ‏

کے ڈی اے کے لے آئوٹ پلان میں بھی مذکورہ پلاٹ پارک یا کھیل کے میدان کے لئے رکھا گیا تھا۔ سندھ ہائی ‏کورٹ کی سی پی نمبر ڈی 7057 میں شمس صدیقی نے عدالت میں جھوٹا بیان داخل کرایا مذکورہ پلاٹ کے کاغذات ‏میں ہیر پھیر کر کے ڈائریکٹر لینڈ نے عدالت کو گمراہ بھی کیا۔ ‏

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف علی میمن نے شمس صدیقی کو شوکاز جاری کرتے ہوئے عہدے سے برطرف کر ‏دیا۔