کراچی : بجلی چوروں نے گن پوائنٹ پر کے الیکٹرک عملے کو یرغمال بنالیا

کے الیکٹرک عملے

کراچی : بجلی چوروں نے گن پوائنٹ پر کے الیکٹرک عملے کو یرغمال بنالیا، کنڈے ہٹانے کی مہم کے دوران عملے پر حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کالونی میں بجلی چوروں نے کےالیکٹرک عملے پر حملہ کردیا ، بجلی چوروں نے گن پوائنٹ پر عملے کو یرغمال بنایا اورہراساں کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعہ کیخلاف مقامی تھانہ میں قانونی کاروائی کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب کالونی و ملحقہ علاقوں میں احتجاج درحقیقت بجلی چوروں کی جانب سے سپلائی کو زبردستی بحال رکھنے کیلئے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کالونی میں بجلی چوروں کی جانب سے کنڈے ہٹانے کی مہم کے دوران عملے پر حملہ کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بجلی چوروں اور اسٹاف کو دھمکانے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی گزارش کی جاتی ہے۔