کینیا کے مرکزی ایئرپورٹ کے کارکنوں نے ہندوستان کے اڈانی گروپ کی طرف سے ہوائی اڈے کے قبضے کی بولی پر ہڑتال کر دی۔
کینیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر عملے کے سیکڑوں ارکان نے ہندوستان کے اڈانی گروپ کی طرف سے مجوزہ خریداری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا۔
عملے کی ہڑتال پر پروازیں معطل ہو گئیں اور مسافر رُل گئے۔
نیروبی کے جومو کینیاٹا بین الاقوامی ہوائی اڈے (جے کے آئی اے) کے کارکنوں نے منگل کی آدھی رات کو احتجاج شروع کیا جو بدھ تک جاری رہا۔ مظاہرین نے سرمایہ کاری کے بدلے اڈانی گروپ کو 30 سال کے لیے لیز پر دینے کے منصوبہ کو مسترد کر دیا ہے۔
حکومت نے کہا کہ ہندوستانی گروپ کے ساتھ تعمیر اور آپریشن کے معاہدے میں JKIA کی تزئین و آرائش اور ایک اضافی رن وے اور ٹرمینل تعمیر کیا جائے گا۔
کینیا ایئرپورٹ ورکرز یونین جو کہ ہڑتال کی قیادت کر رہی ہے اور کینیا کے ہوابازی کے کارکنوں کی نمائندگی کرنے والی سب سے بڑی یونین ہے نے کہا کہ اس معاہدے سے ملازمتیں کم ہو جائیں گی اور روزگار کے حالات خراب ہوں گے۔
یونین کے رہنما موسیٰ ندیما نے ہوائی اڈے پر کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ہڑتال جاری ہے اور تمام شفٹوں کو معطل کر دیا گیا ہے اڈانی کو جانا چاہیے۔