کینیا میں 100 سے زائد افراد فرسودہ مذہبی رسم کی بھینٹ چڑھ گئے

افریقی ملک کینیا میں 100 سے زائد افراد فاقہ کشی کی فرسودہ مذہبی رسم کی بھینٹ چڑھ گئے مقامی چرچ کے رہنما کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک کینیا میں 100 سے زائد افراد فاقہ کشی کی فرسودہ مذہبی رسم کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مالندی میں مقامی چرچ کے پیشوا نے جنت میں جانے کے لیے اپنے پیروکاروں کو تبلیغ کے دوران فاقہ کشی سے مرنے کی ہدایت کی تھی جس کی پیروی کرتے ہوئے اس پیشوا کے سینکڑوں پیروکار فاقہ کشی پر چلے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق تین سو سے زائد پیروکار لاپتہ ہیں اور لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اب تک جن افراد کی لاشیں ملیں ہیں ان کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ان کی ہلاکتیں بھوک کے باعث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس نے لوگوں کو بھوک پر اکسانے والے مقامی چرچ کے رہنما اور اس کے 14 پیروکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔