خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

خدیجہ نظر بندی

لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آٸی ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ کا سائبر کرائم میں جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوٸے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کو سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار کیا اور جسمانی ریمانڈ کیلیے ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کے روبرو پیش کیا۔

سرکاری وکیل نے خدیجہ شاہ سے ان کے ٹویٹ کے ری ٹویٹ کی تفتیش کیلیے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ سابق وزیر خزانہ کی بیٹی کے وکیل نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ مقدمہ میں مدعی کا ذکر نہیں ہے، خدیجہ شاہ جیل میں ہے اس سے پہلے کا سارا ریکارڈ ایف آٸی اے کے پاس ہے۔

سماعت کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور خدیجہ شاہ کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔