خیرپور:3 بچوں کی صندوق میں موت، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

خیرپور بچوں

خیرپور : گھر میں صندوق میں تین بچوں کی ہلاکت کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تینوں بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے اور بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے گھر میں صندوق میں تین بچوں کی ہلاکت کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے دم گھٹنے کے باعث جان سے گئے۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تینوں بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں اور دم گھٹنے سے بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا۔

پولیس کے مطابق تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے 3 روز قبل ق خیرپور میں لاپتہ ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں گھر میں موجود صندوق سے ملی تھیں، پولیس نے بتایا تھا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بہن بھائی اور ایک کزن شامل ہیں، ورثا کے مطابق بچے کھیلنے کے دوران صندوق میں بند ہوگئے تھے۔