لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغوا کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں گروہ کے مرکزی ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔
ملزم حسن شاہ کیخلاف ننکانہ صاحب میں اغوا، تشدد،بجلی چوری کے 2مقدمات درج ہیں جبکہ ساتھی رفیق عرف فیکو قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث رہا۔
رفیق عرف فیکوکیخلاف قتل ، اقدام قتل ،تشددکے 6مقدمات شیخوپورہ میں درج ہیں جبکہ لاہورمیں بھی قتل کےمقدمے کا اشتہاری ہے۔
ملزم رفیق مرکزی ملزم حسن شاہ کے شوٹر کےطور پرکام کرتاہے جبکہ ملزم حسن شاہ منشیات کا عادی ہے اور منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔