برسبین میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ

برسبین: آسٹریلیا کے شہر برسبین میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ آج شروع ہو گئی ہے۔

مختلف علاقوں میں سکھوں کی بڑی تعداد ووٹنگ میں حصہ لے رہی ہے، ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں۔

رواں سال آسٹریلیا میں ریفرنڈم کا پہلا مرحلہ جنوری میں میلبرن میں ہوا تھا، جس میں سکھ کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک میں بھی خالصتان کے قیام کے حق میں ریفرنڈم ہو چکا ہے۔