اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف خود ہائبرڈ وزیردفاع ہیں، وہ تو کہیں گے کہ یہ ہائبرڈ حکومت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ خواجہ آصف خود ہائبرڈ وزیردفاع ہیں تو پھر وہ کہیں گے ہائبرڈ حکومت ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے آج کل اپنی پارٹی کےساتھ تعلقات اچھے نہیں چل رہے، ان کےہائبرڈ والے بیان سےپیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انھوں نے بتایا کہ شاہدخاقان اور چوہدری نثار اسی طرح کے بیانات دیتے تھے پھر ان کوپارٹی چھوڑنا پڑی ، اب خواجہ آصف 76 سال کے ہوگئے، شاید اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ وزیردفاع خود کہتے ہیں کہ ہائبرڈ نظام ہے تو وزیراعظم کو انہیں ضرور پوچھا ہوگا، بیانات سے لگتا ہے خواجہ آصف اور نواز شریف میں دوریاں بڑھ گئی ہیں۔