افغانستان سے مریضوں کے تیماردار کے لبادے میں دہشت گرد پاکستان آرہے ہیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد : سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ افغانستان سے مریضوں کےتیماردار کےلبادےمیں دہشت گرد پاکستان آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پاک افغان سرحد کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کیساتھ مسائل مریضوں کی آمدورفت اورتجارت تک محدود نہیں، مسائل اہم نوعیت کے ہیں، سر فہرست افغان سرزمین کاپاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے،ہمسایہ ہونےکےناطےافغانستان کافرض ہےامن کی ضمانت ،فروغ یقینی بنائیں،خیر سگالی اور نیک خواھشات یکطرفہ نہیں ہوسکتیں۔

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ مریضوں کےتیماردار کےلبادےمیں دہشت گرد پاکستان آر ہےہیں، پاکستان کی افواج اورشہری شہید ہو رہےسارےپس منظر کو سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔