عمران خان کی خواہش ہے جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں کی سیاست کرے، خواجہ آصف

آرٹیکل 209 توہین عدالت غلط فیصلے دینے والوں پر بھی لگنا چاہیے، خواجہ آصف

سیالکوٹ : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پولیس صبر سے کام لےرہی ہے تاکہ خدانخواستہ جانی نقصان نہ ہو لیکن عمران خان کی خواہش ہے جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں کی سیاست کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پولیس صبر سے کام لے رہی کہ خدانخواستہ جانی نقصان نہ ہوورنہ گرفتاری مشکل نہیں،عمران خان کی خواہش ہے جانی نقصان ہوتاکہ وہ لاشوں کی سیاست کرے۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا ‘عزت آبرو والا شخص ہو تو جرات کرے باہر نکلے اور گرفتار ہو، ہمت اور دلیری نواز شریف سے ادھار مانگ لے جو لندن سے گرفتاری دینے آ گیا تھا۔’

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک سنگین معاشی صورتحال سے دوچار ہے، حکومت کو ان حالات کا ادراک ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔