بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر خواجہ آصف کا ردعمل

بانی پاکستان تحریک انصاف کے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

قاسم اور سلمان کے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا، بانی کی کوئی بھی تحریک بغیر سیاسی یا مالی منافع کے نہیں ہوتی۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ورکرز اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس و خواہشات کی تکمیل کیلئے استعمال ہونگے۔

پاکستان کو خالہ جی کا گھر نہ سمجھا جائے، افغانوں کو ڈی پورٹ کریں، خواجہ آصف

خبروں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بچوں سلیمان اور قاسم کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بچوں قاسم اور سلیمان کو دونوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان نہ آئیں۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آ رہے ہیں اور گزشتہ چند روز کے دوران قاسم اور سلیمان نے امریکا میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

https://urdu.arynews.tv/imran-khan-stopped-his-children-from-coming-to-pakistan/