اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنے والی ایک جماعت نے کچھ عرصے قبل استعفے دیے اور اسمبلی میں واپسی کے لیے بھیک مانگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’’کچھ عرصے قبل ایک پارٹی نے استعفیٰ دیے اور پھر اسمبلی میں واپس آنے کے لیے بھیک بھی مانگی‘‘۔
خواجہ آصف نے تحریک انصاف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسمبلی میں بھیک مانگ کر واپس آنے والے اب نوازشریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، ایسے لوگوں کو کوئی شرم اور کوئی حیا ہے؟‘‘۔
زیاده عرصہ نہیں گزرا ایک پارٹی نے استعفے دیئے،استعفٰی واپسی کی بھیک مانگتےاسمبلی آئے اوراب وزیراعظم سے استعفٰی مانگ رہے۔ کوئ شرم کوئ حیا؟
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 16, 2017
یاد رہے پاناما جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں نے نوازشریف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررکھا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے اور نوازشریف نے بھی وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے مستعفیٰ نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔