وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ک عام انتخابات نومبر کے آخر تک ہو جائیں گے لیکن الیکشن کمیشن کو اس میں توسیع کا اختیار ہے۔
اس وقت جب دو روز قبل سی ای سی کی جانب سے نئی مردم شماری کی منظوری اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد الیکشن کے بر وقت انعقاد کے حوالے سے شکوک وشبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے ان حالات میں وزیر دفاع اور ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات میں توسیع کا اختیار ہے۔
خواجہ آصف نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں دو ایک روز میں تحلیل کر دی جائیں گی اور عام انتخابات نومبر تک ہو جائیں گے تاہم الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ معروضی حالات یا انتظامی ضرورت کے تحت اس میں ایک دو ماہ کی توسیع کر سکتا ہے۔
حلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری یا مارچ میں الیکشن ہوں گے، رانا ثنا اللہ
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر تمام صوبوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور مشترکہ مفادات کی کونسل کے اجلاس میں صوبوں نے مردم شماری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔